بشریٰ آڈیو سے عمران کے سازشی بیانیہ کی قلعی کھل گئی، اعظم تارڑ

July 05, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو سے عمران خان کے سازش کے بیانیہ کی قلعی کھل گئی ہے،سینئر صحافی زاہد حسین نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیک سیاست سے اب کوئی نہیں بچا ہے، ترجمان نواز شریف محمد زبیر نے کہا کہ اصولی طور پر وزیراعظم سمیت کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کا فون نہیں ٹیپ ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم سیاسی انتقام لینے کے علاوہ کوئی حکمت عملی نہیں ڈسکس کی ہوگی،عمران خان نے بازاری زبان استعمال کر کے سیاست کو سیاست نہیں رہنے دیا۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریکارڈ شدہ بات چیت کو استعمال کرنا بہتر نہیں سمجھتا ہوں، موجودہ زمانے میں کوئی بھی شخص ریکارڈنگ سے محفوظ نہیں ہے۔