بابر غوری کی نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع

July 05, 2022

سندھ ہائی کورٹ نےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر خان غوری کی نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے بابر غوری کے خلاف مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

خیال رہے کہ بابر خان غوری کی صاحبزادی نے آج اپنے والد کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گزشتہ روز وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بابر غوری 7 سال سے منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔