جرمنی کو 30 سال میں پہلی مرتبہ تجارتی خسارہ

July 06, 2022

برلن (نیوز ڈیسک) اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی کو 30سال میں پہلی مرتبہ تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2022ء میں برآمدات میں زوال اور درآمدات کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ملک کو 1.04ارب ڈالرز کے تجارتی عدم تواز ن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تین دہائیوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جرمنی میں کاروباری اداروں کو درآمدات کی اضافی قیمتیں اد کرنا پڑ رہی ہیں جبکہ صورتحال اس وجہ سے بھی خراب ہے کہ جرمن اشیاء کی بیرون ممالک طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی میں سرحد پار تجارت میں 0.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ درآمدات میں 2.7فیصد اضافہ ہوا۔