پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،سعید مغل ایم بی ای

July 06, 2022

برمنگھم (پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان معاشی بحران کے سبب دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، اس کا اعتراف حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں قرض کیلئے مِنتیں کرنے کیلئے دوروں پر جا رہے ہیں، سعید مغل نے کہا اپوزیشن اور حکمران جماعت کے افراد ذاتی حملے اور بد عنوانی کے بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے عیب چھپا رہے ہیں لیکن عوام بے وقوف نہیں، وہ سب کچھ سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا اسمبلی ممبران اجلاس میں قانون سازی کریں،ذاتی حملے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے ممبران اسمبلی کو شرم آنی چاہئے،ہمارے حکمرانوں کا کام ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنارہ گیا ہے جس سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہو گئی ہیں، انہوں نے کہا سیاسی رہنماایک دوسرے پر ذاتی حملے اور جھوٹ کی سیاست بند کریں ورنہ سب کو پچھتانا پڑے گا۔