سندھ اسمبلی میں پرنٹ میڈیا پارلیمانی رپورٹرز کمیٹی کی 12 رکنی آرگنائزئنگ کمیٹی کا اعلان

July 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے "پرنٹ میڈیا پارلیمانی رپورٹرز کمیٹی (PMPRC)" کی 12 رکنی آرگنائزئنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے یہ اعلان منگل کو سندھ اسمبلی پریس گیلری میں سینئر صحافی محمد منیر الدین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں مشاورت کے بعد 12 رکنی آرگنائزئنگ کمیٹی کا فیصلہ ہوا فیصلے کے مطابق محمد منیر الدین کنوینر، طاہر صدیقی سیکرٹری، عبدالجبار ناصر ڈپٹی کنوینر، محمد علی نقرچ ڈپٹی سیکرٹری اور عبدالرحمٰن سیکرٹری اطلاعات ہونگے کمیٹی کے ممبران میں محمد سہیل افضل، ضیا قریشی، رفیق بلوچ، صبیح احمد، جاوید قریشی، سید امین شاہ اور شبیر لاشاری شامل ہیں۔