سینیٹر ڈاکٹر سکندر مندھرو کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ آج ہوگی

July 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی پی پی کے سنیٹر ڈاکٹر سکندر مندھرو کی وفات سے خالی ہونے والی علماء ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پولنگ بدھ(آج)کو سندھ اسمبلی میں ہو گی سینٹ کی نشست پر 168 ارکان اسمبلی اپنی رائے کا اظہار کرینگے پی پی پی نے ڈاکٹر خالدہ مندھرو کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے نورالحق قریشی کو امیدوار نامذد کیا ہے جبکہ کریم خواجہ کا نام بھی بیلٹ پیپر پر موجود یو گا اس طرح اس نشست پر تین امیدوار مدمقابل ہیں۔