پولیس مذاکرات کے بعد ذہنی متاثرہ خاتون کو بجلی کے پول سے اتارنے میں کامیاب

July 06, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بری امام دربار کے قریب منگل کو ایک عورت جسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا بجلی کے پول پر چڑ گئی۔ ایس ایچ او سیکرٹریٹ افضل خان جدون بھی عورت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پول پر چڑ گئے اور آدھا گھنٹہ منت سماجت کے بعد اسے پول سے نیچے اتارنے کامیاب ہو گئے۔