مریدکے، محنت کش کی لڑکی کواجتماعی زیادتی کے بعدگولی مار کر قتل کردیا

July 07, 2022

مریدکے(نامہ نگار)نواحی آبادی رتہ باجوہ میں تین بااثر افرادنے محنت کش کی پندرہ سالہ بیٹی کو اغواءکر لیا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد گولی مار کر قتل کردیا،15 سالہ مہراب گائوں میں لگے میلے پر آئی 3 بااثر افراد نے اغواء کر لیا،لاش نہر میں پھینکتےایک ملزم پکڑا گیا،بتایا جاتا ہے میلوں میں محنت مزدوری کرنے والے محنت کش جاوید اقبال کی پندرہ سالہ بیٹی مہراب اپنی چھوٹی بہن مدیحہ کے ہمراہ گاوں میں لگے میلے میں گئی جہاں سے علاقہ کے بااثر چوہدریوں کے بگڑے بیٹوں راشد وسیم اور سلمان وغیرہ نے مہراب کو اغواء کرلیا۔