• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران یونیورسٹی ، اسسٹنٹ پروفیسر کیجانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کامعاملہ

جامشورو (نامہ نگار) مہران یونیورسٹی میں طالبہ کوجنسی طور پر ہراساں کرنےکا واقعہ، اینٹی ہراساںکمیٹی میں پروفیسر پیش نہیں ہوئے، اپنے حق میں مظاہرہ بھی کرایا،متاثر ہ طالبہ کے والد کو وقت اور پیشہ ضائع نہ کرنے کا مشورہ، اگر انصاف نہیں ملا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، متاثر ہ طالبہسوبھ خاصخیلی کے والد مسعود خاصخیلی نے سوشل میڈیا پر کھلاخط لکھا کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے شعبہ میتھمیٹکس میں ایم فل کرنےوالی طالبہسوبھ خاصخیلی ولد مسعود خاصخیلی کو شعبہ میتھمیٹکس کے اسسٹنٹ پروفیسر کاشف علی ابڑو کی جانب سے جنسی طور پر ہراساںکرنے کے واقعہ پر مہران یونیورسٹی کے طلبہمیں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ہیک کی جانب سے قائم اینٹی ہراساںسیل کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود ابھیتک الزام کی زد میں آنے والے اسسٹنٹ پروفیسر کاشف علی ابڑو پیش نہیں ہوئےاور نہ ہی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
ملک بھر سے سے مزید