ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) جھل مگسی کے علاقے گاجان میں نا معلوم مسلح افراد نے رات گئے بازار میں دکانات کو آگ لگا دی جس سے متعدد دکا نیں جل گئیں۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گاجان میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاجان بازار پر حملہ آور ہوکر شدید فائرنگ کی اور بعد میں دکانوں کو أگ لگا دی جس سے متعدد دکا نیں جل گئیں۔ لاکھوں روپے مالیت کا پرچون ودیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر مذید تحقیقات شروع کردی ۔