• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں ایف بی آر آفسر پرفائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن میں ایف بی آر آفسر پر فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ساؤتھ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم آغا شہیر کوخفیہ معلومات پر ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم کراچی سے شکارپور اور پھر بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کراچی واپس آیا تو اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے بہنوئی اور ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کے دو دوستوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جنہوں نے اس کی سہولت کاری کی تھی اور ملزم کو فرار کروانے اور اس کی گاڑی چھپانے میں مدد کی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید