کراچی(این این آئی)کراچی میں سونےکی دکان میں چوری کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے پنجاب کے شہر جھنگ سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ سونا اور چاندی برآمد کرلی۔ پولیس کےمطابق نقب زنی کی یہ واردات 29اپریل کو کراچی کے علاقے صدر میں ہوئی تھی، جس کا مقدمہ سنار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق 28 اپریل کی شب معمول کے مطابق دکان بند کی، 29 اپریل کو صبح سوا 5 بجے دکان کا شٹر کھلا ہونے کی اطلاع ملی جسکے بعد دکان کے اندر جا کر چیک کیا تو تجوری موجود نہیں تھی۔