کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے کیس کو روسٹر کے مطابق کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کورٹ کی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو 2006 میں نیب میں تعینات ہوئے تھے۔