• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آئی وی کی صورتحال تیزی سے تشویشناک ہو رہی ہے، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ایچ آئی وی کی صورتحال تیزی سے تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جس میں خصوصاً بچوں اور لو رسک والے گروپس میں کیسز کا نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ وباء شعبہ صحت کے نظام میں سنگین خامیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی (مرکزی صدر پیما)، ڈاکٹر سید احمر حامد (صدر پیما کراچی)، ڈاکٹر وسیم جمالوی (صدر پی پی اے سندھ)، پروفیسر قیصر جمال (صدر پاکستان سوسائٹی آف فزیشنز سندھ)، اور متعدی بیماریوں کے ماہرین پروفیسر اسماء نسیم، ڈاکٹر ثمرین سرفراز اور پروفیسر فاطمہ میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں افراد کو اپنے ایچ آئی وی اسٹیٹس کا علم ہی نہیں، جس کی بنیادی وجہ اسکریننگ کا نہ ہونا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید