• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات اضافی مراعات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات اضافی مراعات دینے کا  نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا ،جسٹس عامر فاروق کے تحریر ی 4صفحات پر مشتمل فیصلے میں واضح کیا گیا  کہ ریٹائرڈ افسران یا ان کے لواحقین کو ایسی مراعات نہیں دی جا سکتیں جن کی قانون میں گنجائش موجود نہ ہو، عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں وزیراعلی بلوچستان نے اضافی مراعات کی منظوری دی  جو کہ قانون کی نظر میں غلط اور غیر قانونی عمل ہے، آئین صرف ان اقدامات کی اجازت دیتا ہے جن پر کوئی قانونی قدغن نہ ہو،تنخواہ، پنشن اور مراعات کے حوالے سے رولز بنانے کا قانونی اختیار صرف محکمہ خزانہ کے پاس ہے۔
ملک بھر سے سے مزید