جیکب آباد (نامہ نگار) پیپلزپارٹی ایم این اے اعجاز جکھرانی کا سوتیلے بھائی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان،بیٹے کی ناگہانی وفات کا صدمہ یا کچھ اور؟ میر اعجاز جکھرانی نے اپنے سوتیلے چھوٹے بھائی آزاد جکھرانی سے تمام سماجی، کاروباری اور خاندانی تعلقات ختم کر دیے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ میر اعجاز حسین خان جکھرانی نے اپنے سوتیلے چھوٹے بھائی آزاد خان جکھرانی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے بعد جکھرانی خاندان میں اندرونی کشیدگی کھل کر منظر عام پر آ گئی ۔