کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان کی نجی ایئر لائن نے بھی لاہور سے آذربائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا اغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز لاہور سے باکو کیلئے آپریٹ کی گئی جس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرواز پی اے 468 لاہور سے صبح 11 بجے روانہ ہوئی۔ پرواز نے دوپہر 1:38 بجے باکو ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ایئر بس اے 320 طیارے کو واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا باکو پہنچے مسافروں کا استقبال کیا گیا اور ایئرپورٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔ پرواز پی اے 469 باکو سے لاہور کے لیے آپریٹ کی گئی۔ اس سلسلے کی اگلی پرواز 9 مئی کو لاہور سے اذربائجان جائے گی۔ نجی ایئر لاہور باکو روٹ پر ہفتہ میں اپ اینڈ ڈاؤن کی 4 پروازیں چلائے گی۔