فیصل آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی بیک ڈور ڈیل نہیں ہو رہی، انکے تمام معاملات عدالتوں کے سپرد ہیں اور عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے سنائیں گی، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے غیرمعمولی سفارتی کردار ادا کیا ہے جسکے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سیز فائر کی صورتحال ممکن ہوئی۔ فیصل آباد میں ہفتہ کو یہاں نجی میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مسلسل عالمی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔