کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے مالی سال 2026-27 کیلئے گیس ٹیرف میں نمایاں اضافے کی درخواست،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کرائی گئی درخواست میں ایس ایس جی سی نے ٹیرف میں 121فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کراچی چیمبر نے اس اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کمپنی ماضی کی مالی بدانتظامیوں اور ناکامیوں کی وصولی بھی ٹیرف میں اضافہ کر کے کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیونکہ گیس کی ترسیل میں 9.4فیصد کمی واقع ہوئیہے جبکہ آپریٹنگ اخراجات میں 108فیصد کا خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ کراچی چیمبر نے کہا کہ تقریباً 956 ارب روپے کے مجموعی خسارے کو موجودہ ٹیرف میں شامل کرنا صارفین بالخصوص صنعتی شعبے، پر غیر منصفانہ بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف اور بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کمپنی اپنی مالی بدانتظامیوں اور ناکامیوں کی وصولی صارفین سے کرنا چاہتی ہے۔