اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری کی بھرتی کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام امیدوار مسترد

July 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری(گریڈ 18)کی اسامیوں پر بھرتی کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام امیدوار مسترد کردیئے گئے ہیں،جس پر طبی حلقوں نےتحفظات کا اظہار کیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر بھرتی کے لئے 8 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے تمام امیدواروں کا تعلق اپر پنجاب سے ہے،طبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لئے الگ سے پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے یا اسامیوں میں جنوبی پنجاب کا الگ سے کوٹہ مختص ہو تاکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو بھی ان کا حق مل سکے۔