ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم

July 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے کنگن والاموڑ محمد اعجاز سے تین مسلح ڈاکو نقدی15ہزار چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محلہ اسلام شاہ مجاہد اکبر سے دوڈاکونے 5ہزار سمیت موبائل چھین لیا ،تھانہ الپہ کے علاقے ڈی ایچ اے ادریس سے چارمسلح ڈاکو نے 15ہزار ودوموبائلز فونز چھین کر لے گئے ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے دولت گیٹ چوک محمد اجمل سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر 8ہزار و3موبائلز فونز چھین کر لے گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے تغلق ٹاون مرزا دلشاد سے دومسلح ڈاکو 12ہزار وموبائل چھین لیا ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے صدفکالونی رمضان سے دوڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ مظفرآبادکے علاقے اڈامہے عبدالخالق سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زورپر 15ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے سیداں والا بائی پاس ادریس سے دوڈاکو نقدی30ہزار وموبائل لوٹ لیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بختاور امین ندیم سے دوڈاکو نقدی8ہزار وموبائل لے گئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے مشتاق کالونی مقصود حسین سے دوڈاکو نقدی20ہزار و موبائل چھین کر فرارہوگئے ۔