پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور ملک شاپس کو جرمانے، 410لٹر ملاوٹی دودھ تلف

July 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاپڑ فیکٹریز، بیکریز اور ملک شاپس کی چیکنگ کی اس دوران 100 لٹر حشرات زدہ محلول، 410 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا، پاپڑ کی تیاری میں ممنوع اجزاء سے تیار محلول استعمال کرنے پر شجاع آباد روڈ ملتان میں واقع پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ملتان میں ہی صفائی کے ناقص انتظامات، خام میٹریل میں مردہ حشرات پائے جانے پر بیکری کو 40 ہزار روپے،دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 2 ملک شاپس کو 20، 20 ہزار روپے اور وہاڑی میں ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔