عیدالاضحیٰ پر ریل کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عید الاضحی پرکرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں دن یعنی اتوار 10جولائی سے منگل12جولائی تک ٹرینوں کے کرائے میں30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگا اور مسافر ٹکٹ 30 فیصد رعایت کے ساتھ ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، تاہم اس کا اطلاق 4جولائی سے قبل خریدے گئے ٹکٹس پر نہیں ہوگا۔