دلچسپ وعجیب: کوسٹا ریکا کیڑا

August 06, 2022

دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے جیسے بڑی ہی مہارت کے ساتھ اسٹیل یا کسی دھات سے بنایا گیا یہ کوئی چھوٹا سا کھلونا ہے مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ Chrysina limbata نامی یہ کیڑاکوسٹا ریکا،، میکسیکو اور جنوبی امریکہ کے برساتی جنگلات (Tropical Rainforest) میں پائے جانے والے بیٹل (Bettle) کی ایک قسم ہے۔ رب کی تخلیق کردہ اس مخلوق کی چمک دمک، بناوٹ اور بےپناہ خوبصورتی کسی "فن پارے" سے کم نہیں اور انسان بےاختیار سبحان اللہ پکار اٹھتا ہے۔

کوکا...دنیا کا سب سے زیادہ خوش و خرم جانور

آپ نے کوکا (Quokka) نامی جانورکے بارے میں نہیں سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لازمی دیکھی ہونگی۔ ان کی خاص بات نکلے ہوئے دانتوں کے ساتھ ان کی مسکراتی شکل و صورت ہے۔ ان کی شکل و صورت ہی نہیں ان کی خصوصیات بھی انہیں دنیا کا سب سے زیادہ خوش رہنے والا جانور بناتی ہے۔ کوکا کا تعلق کینگرو کے خاندان یعنی Macropodidae سے ہے۔

کوکا عام طور پر آسٹریلیا کے چند جزیروں جیسے روٹنیسٹ اور بالڈ جزیروں پر پایا جاتا ہے۔ گھاس کھانے والا جانور کوکا عموماً رات کو زیادہ فعال ہوتا ہے۔ کوکا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ انسانوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔ کوکا تصویر بنوانے سے بھی نہیں ڈرتا۔ حکومت کی طرف سے کوکا کو پالتو جانور کے طور پر پالنے کی پابندی ہے۔

کوکا بیوقوف جانور بھی ہے کوکا اپنے دوستانہ رویے کی وجہ سے لومڑیوں سے کھلنے کی کوشش کرتا ہے جو انہیں کھا جاتی ہیں اپنی اس بیوقوفی کی وجہ سے کوکا خطرات سے دوچار ہے۔