ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم

August 07, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے بستی درکھان والی نجی کمپنی کے سیلزمین عرفان سے تین ڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر 48ہزار وموبائل چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے چونگی نمبر7چارمسلح ڈاکو نے کامران کی دوکان میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی38ہزار لوٹ کر فرارہوگئے۔