تجاوزات دکانیں سیل بیکری منیجرز گرفتار

August 07, 2022

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمان اور پی ڈی اے افسران کے ہمراہ بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےدکانوں سے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا ۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر نادیہ نواز ڈوگر نے پھندو چوک میں بار بار نوٹس کے باوجود دکانوں سے باہر سڑک پر سامان رکھنے / تجاوزات قائم کرنے، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر بیشتر دکاندار وں کو گرفتار کرکے دکانیں سیل کر دیں۔بعد ازاں پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر بازاروں کے معائنے میں کچن میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بیشتر بیکری منیجرز کو گرفتار کر لیا