عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو غیر تعمیری سیاسی مسائل سے دور رہنا چاہیے، ایران

August 07, 2022

فوٹو: فائل

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا ہے کہ ایران کے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انکا کہنا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو غیر تعمیری سیاسی مسائل سے دور رہنا چاہیے۔

حسین امیر نے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی کو ایران کے ساتھ مسائل تکنیکی لحاظ سے حل کرنے چاہئیں۔

ان کے مطابق ویانا جوہری مذاکرات کی کامیابی امریکا کے لچکدار رویے پر منحصر ہے۔