محرم الحرام کو پر امن گزارنا اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

August 08, 2022

رولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے ہمراہ ڈھوک سیداں روڈ پر محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز مرضیہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ انیشا ہشام بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ محرم الحرام کو پر امن امان گزارنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاکہ جلوسوں اور مجالس کے لیے مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔