نظام کفر کے مقابلے کیلئے جذبہ حسینیت کی ضرورت ہے، ضیا عباس

August 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں امن کے قیام کے لئے مربوط اقدامات کرے جبکہ علمائے کرام بھی اتحاد بین المسلمین کے اصولوں کے تحت اپنی تقاریر میں یک جہتی کو فروغ دیں، کسی کی دل آزاری نہ کی جائے اور یک جہتی کو پروان چڑھایا جائے، امام حسین ؓ کی عظیم جدوجہد امت مسلمہ کیلئے ایک روشن مثال ہے، آج بھی کفر کا نظام ہر طرف بڑھتا جارہا ہے جس کے مقابلے کیلئے جذبہ حسینیت کی ضرورت ہے۔