سندھ بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سیکڑوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہونگے، رینجرز کے جوان تعینات ہونگے

August 09, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ/نامہ نگار) سندھ بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سیکڑوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ، رینجرز کے جوان تعینات ہونگے، سکھر شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس آج مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس و رینجرز کے جوان سیکورٹی پر مامور ہیں جبکہ ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کو سیل کردیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع سکھر میں بھی یوم عاشورہ مذہبی و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، نواسہ رسول سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوگا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر پہنچ کر مرکزی ماتمی جلوس میں شامل ہونگے،گھنٹہ گھرچوک پر سماجی تنظیموں و رضاکاروں کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائینگے جہاں پر رضاکار عزاداروں کو طبی امداد فراہم کریں گے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک سمیت ماتمی جلوس کی تمام گزرگاہوں کو رکاوٹیں لگاکر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، ماتمی جلوس میں پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے۔خیرپور یوم عاشور پر آج ایک سو سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری سے برآمد ہو گا شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے تفصیلات کے مطابق خیرپور میں یوم عاشور پر (آج) ایک سوسے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری سے برآمد ہو گا چھتری چوک پر شہر بھر کے تمام جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے بعد ازاں ماتم دار فوجداری روڈ پر تلواروں ، زنجیروں اور چاقوؤں کا ماتم کریں گے یوم عاشو ر پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے امن و امان قائم رکھنے کے لیے شہر میں بھاری سرکاری فورسز تعینات ہوں گی ماتمی جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے کچہری روڈ ،مال روڈ، فوجداری روڈ، پنج گلہ چوک، اسٹیشن روڈ، لقمان اور شہر کے دیگر علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے شہر کی صورتحال کو براہ راست مانیٹر کرنے کے لیے ایس پی آفیس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ضلع امن کمیٹی کے میمبران خصوصی مجسٹریٹ اور انتظامی افسران ماتمی جلوسوں کےہمراہ ہوں گےبعد ازاں شام کو ساڑھے 7 بجے مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ کربلا پر اختتام پذیر ہوگا۔ میرپورخاصاندرون سندھ سید الشہداءحضرت امام حسین رضہ اور ان رفقاء کی کربلا کے میدان میں دی گئی عظیم قربانیوں کی یادتازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنےکے لئے یوم عاشورہ محرم منگل 8اگست کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہےاس موقعہ پر میرپورخاص سمیت ضلع کے مختلف مقامات سے ماتمی اور تعزیوں کے 85جلوس نکالے جائیں گے،شہرکے مختلف مقامات پر مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے طبی اور امدادی کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں ،اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں 1600سے زیادہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کے دستوں نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی ہیں جبکہ فوج بھی الرٹ رہے گی، مختلف حساس مقامات پرخفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ تعزیوں اور ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے 11امام بارگاہوں،9ماتمی جلوسوں دوتعزیوں کوحساس قراردیکر اس کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔دریں اثناء 9محرم کو شہر کے مختلف علاقوں سے تعزیوں،ماتمی اورعلم اذولجناح کے جلوس نکالے گئے۔اور مجالس برپا ہوئیں اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے تھے۔خیرپورناتھن شاہ خیرپورناتھن شاہ سمیت ضلع بھر میں حضرت امام حسین علیہ اور اس کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیئے مجلس عذا اور عذاداری کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ ھر طرف یا حسین کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔ 9 محرم الحرام کو بھی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عذا برپا کی گئی اور عذاداری کی گئی۔جبکہ دس محرم الحرام کو پورے ملک کی طرح خیرپورناتھن شاہ میں یوم عاشور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔صبح کو مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عذا برپا کی جائیگی۔بعد ازاں مرکزی امام بارگاہ سے ذوالجناح،تعزیوں،علم پاک اور جھولوں کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔اور مقررہ راستوں پر رواں ہوگا ۔جبکہ راستہ میں چھوٹے دیہات سے نکلنے والے ماتمی قافلہ بھی مرکزی جلوس میں شامل ہونگے۔سیکیورٹی انتہائی سخت کی جائیگی اور پولیس ماتمی جلوس کے ساتھ رہیگی۔جبکہ شہریوں کی جانب سے ماتمی جلوس کے گذرنے والے راستوں پر سبلیں قائم کی گئی ہیں۔ دریں اثناء گاجی کھہاوڑ کے مقام پر 9محرم الحرام کو ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔اس موقع پر زنجیروں سے ؑزاداری کی گئی۔ جبکہ ضلعی ھیڈ کواٹر میں شاھی بازار کے مقام پر شہزادہ اصغر کا جھولہ برآمد ہوا۔اس موقع پر عذاداری گئی۔علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق دادو ضلع میں 644 عذاداری کے جلوس اور مجلسیں ہونگی۔جن میں سے 50 فی صد جلوس اور مجالسوں کے علائقے حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ 148علاقےانتہائی حساس جبکہ 203 حساس قرار دیئے گئے ہیں اور ان علاقوں میں چوبیس گھنٹہ سیکیورٹی کیلئے 3053 پولیس کے اھلکاروں اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ رینجرز اورپاک فوج کو اسٹینڈ بائی کیا گیا ہے۔ ڈھرکی پولیس،رینجر اور خفیہ اداروں پر مشتمل سیکیورٹی فورسز کے 3ہزار سے زائد چاک وچوبند دستوں کی جانب سے ممکنہ سیکورٹی خدشات کے لحاظ سے 10محرم الحرام کے آج کے سخت ترین دن کے دوران تمام شہداء کانفرنسوں،جلسوں اور ماتمی عزاداری جلوسوں اور ماتمی مجلسوں کی سخت ترین فول پروف سیکیورٹی مسلسل جاری ہے۔ ادھر محرم الحرام کے انتہائی سخت ترین 10 دنوں اور خاص طور پر آج محرم الحرام کے آج کے آخری دن 10 محرم الحرام کے سخت ترین دن پر امن و امان برقرار رکھنے کے پلان کے تحت فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو کی قیادت میں آج 3 ہزار کے لگ بھگ پولیس کے افسران و جوان آج کے سخت ترین دن کی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں رہے ہیں۔ اور اسکے علاوہ رینجر فورس کے جوان بھی بھاری نفری کے ساتھ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔اور فوجی جوان کسی بھی ممکنہ خدشہ اور خطرے کے پیش نظر شاٹ ترین نوٹس پر موجود رہے رہیں گے۔ 4 سو کے لگ بھگ اسپیشل چاک وچوبند پولیس اور رینجرز کمانڈوز اور بم ڈسپوزیبل اسکاٹ کا عملہ انتہائی شاٹ ترین کال نوٹس پر ہمہ وقت ایکشن کے لئیے انتہائی ہائی الرٹ پوزیشن میں کسی بھی نا خوش گوار صورت حال کو منہ دینے لئیے دستیاب ہونگے۔ اور اسکے علاوہ خفیہ کیمروں اور وڈیو ریکارڈنگ سسٹم کے تحت آج 10 محرم الحرام کے تمام چھوٹے بڑے اور مرکزی شہداء کانفرنسوں اور جلسوں اور ماتمی جلوسوں اور ماتمی مجالس کی ان اور آؤٹ والے تمام راستوں اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں کی سخت ترین نگرانی مسلسل جاری ہے۔ ادھر سیکورٹی کے لحاظ سے آج کے سخت ترین دن 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر سے نکلنے والے بڑے، بڑے مرکزی ماتمی جلوسوں کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 53کے قریب ماتمی و تعزیہ جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 55 مجالس ہونگی۔