ویرات کوہلی کی ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم میں واپسی

August 09, 2022

کراچی(جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی 20 کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، ویرات کوہلی کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے سبب شامل نہیں۔ ٹیم روہت شرما ( کپتان) ، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سریاکمار یادیو، دیپک ہودا، رشابھ پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی ایشون، یزویندرا چاہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اویش خان پر مشتمل ہے۔