بابر اعظم سمیت اسٹار کرکٹرز اور پی سی بی کی ارشد ندیم کو مبارکباد

August 09, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو مبارکباد، جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی۔ بھائی ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں ۔ شاداب خان نے کہا کہ ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے ارشد ، آپ پاکستان کی شان ہیں۔ انشا اللّٰہ آپ اولمپکس میں بھی میڈلز جیتیں گے۔ کرکٹر محمد حفیظ ، شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔