تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کے راستوں پر عملہ تعینات ہے، زبیر چنہ

August 09, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے کہا ہے کہ تمام چھوٹے بڑے جلوس کے راستوں پر صبح سے عملہ تعینات ہے جبکہ جلوس کے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ، مکینیکل سوئپنگ، چونے کا چھڑکاؤ اور فیومیگیشن کا عمل یقینی بنایا گیا ہے جلوس کے راستے نزدریڈیو پاکستان اوربولٹن مارکیٹ پر لگائے ریلیف کیمپس وشکایتی مراکز میں موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیاریلیف کیمپس میں زائرین کے لئے پانی کا انتظام ودیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں جلوس کے تمام راستوں کے لئے سینیٹری ورکزز جلوس کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں جو جلوس کے دوران بروقت کچراچننے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام چائنیزاور مقامی کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ عوام کو شکایات کا موقع نہ دیں صفائی ستھرائی کی بہترین مثال قائم کریںدریں اثناء ایم ڈی زبیر چنہ نے علاقوں کا دورہ کیا صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے نمائش سے کھارادر کا دورہ اورمنتظمین سے ملاقات کی، جبکہ انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔