کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں پیر کی شب چوری اور ڈکیتی کی 2وارداتوں کے دوران ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق مرد اور خاتون نے کلفٹن تین تلوار پر واقع سپر مارٹ کے لاکر کو چابی کی مدد سے کھولا اور رقم چوری کرلی، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں پہلے سے موجود تھیں واردات میں مبینہ طور پر سپرمارٹ کا کوئی شخص ملوث ہو سکتا ہے، کلفٹن بلاک 8 میں مسلح ملزمان دودھ کے بیوپاری سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، متاثرہ بیوپاری کے مطابق واردات میں ملوث مسلح ملزمان کی تعداد 7 تھی جو کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، پولیس نے دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے ۔