• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، اغواء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مغوی نوجوان بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں خفیہ اطلاع پر ایک مکان پرچھاپہ مار کر اغواء میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کرکے مغوی نوجوان مغوی تنظیم کو بازیاب کرا لیا ،پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی شناخت غیاث الدین عرف فیصل ولد عبدالرشید اورعمران ولدعبدالرشید کے ناموں سے کی گئی ہے، اغوا کاروں نے نوجوان کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اوراس کے اہلخانہ سے 14 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور 3 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کی بات طے ہو گئی، اس دوران مغوی کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس کی جانب کارروائی کی گئی،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید