• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس سے مبینہ مقابلے، 8 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7 زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاکHپریمیر کالوج کے قریب ایک ملزم 32 سالہ رشید صادق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد C1 ایریا گجر نالے کے قریب سے زخمی 32 سالہ خاور علی اور دوسرے ڈاکو محسن علی کو گرفتار کیا ، خواجہ اجمیر نگری پولیس نےنارتھ کراچی سیکٹر 2 میں 3 ملزمان 19 سالہ سلمان عرف ککی ، شوکت زادہ اور فرمان جان بہادر کو گرفتار کیا ، دیگر ساتھی فرار ہوگئے ، شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 17-A سے 22 سالہ روشن لعل کو گرفتار کیا ، دو ساتھی فرار ہوگئے ، گلشن اقبال پولیس نے بلاک 13/E اتوار بازار کے قریب 25 سالہ مقصود اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ،ساتھی فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید