• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کے پیش امام سمیت 2 افراد کا قتل، فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مسجد کا پیش امام سمیت 2افرا د جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق لیاری36سیکٹر E جامعہ مسجد فیضان یوسف سےمتصل گھرمیں فائرنگ سے 32سالہ محمد منیرولد رشید احمد جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او سرجانی نے بتایاہے کہ مقتول جامع مسجد فیضان یوسف میں پیش امام اورمسجد سے متصل 2 کمروں کے گھرمیں میں تنہا مقیم اور وہیں تعویزوغیرہ بھی دیا کرتا ، آبائی تعلق اوچھ شریف سے تھا،پولیس کے مطابق 2مشکوک افراد موٹر سائیکل پرمقتول کے گھر کے ارد گرد گھوم رہے تھے اور جیسے ہی موقع ملا گھرمیں داخل ہو ئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، مقتول کےسینے اورگردن پردوگولیاں لگی ہیں ،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن حب ریورروڈ کے قریب بیٹری کی دکان سے 50 سالہ عبدالشکورولد الہیٰ بخش کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا ،ایس ایچ اوموچکو کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے اور دکان میں ہی سوتا تھا،صبح 7 بچے پڑوسی دکاندار نے مدد گار15 پولیس کو اطلاع دی ، مقتول کے سر پر چوٹ لگی ہوئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے اسے وزنی چیز سر پرمارکرقتل کیا گیا ، دریں اثنا ملیر بکرا پیڑی غازی ٹاؤن کے قریب گھر میں فائرنگ سے 25سالہ گل بانو دختر محمد زخمی ہوگئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید