غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

August 09, 2022

رحیم یار خان (نمائندہ جنگ ) پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو باپ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج،چند روز قبل معززین علاقہ کی مداخلت پر والد مرید حسین بیٹی کو واپس گھر لے آیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ ثمینہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، تاہم حقائق سامنے آنے پر پولیس نے باپ اور بیٹوں ندیم عباس، راشد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔