وزیراعلیٰ کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

August 09, 2022

کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کی مزید کامیابیوں کے نیک خواہشات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے فتح حاصل کرکے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دیا ہے ارشد ندیم نے جیو لین تھرو میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ قائم کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ برمنگھم میں پاکستانی پرچم سربلند دیکھ کر اور قومی ترانہ سن کر ہر پاکستانی فخر محسوس کر رہاہے۔