ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر صالح بھوتانی کی مبارکباد

August 09, 2022

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پرمبارکباد پیش کی ہے ۔ پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخرہے، انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان اور بلوچستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی ۔