10 محرم الحرام کیلئےٹریفک پلان جاری نہ ہوسکا

August 09, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث 9 ویں اور10 محرم الحرام کے جلوس، تاحال ٹریفک پلان جاری نہ ہوسکا،راستے بند ہونے کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث شہرکےمختلف چوراہوں پرٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں توتکرار کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔شہریوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ راستے بند ہونے کی صورت میں مناسب آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔