مرکزی امام بارگاہ حیدری دولت گیٹ سے حسینی امن ریلی نکالی گئی

August 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کے زیر اہتمام قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی برالنگ دولت گیٹ سے حسینی امن ریلی دولت گیٹ چوک تک نکالی گئی۔شیعہ سنی بھائی بھائی،اتحاد بین المسلمین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، مخدوم زوہیب گیلانی،مخدوم سید علی مہدی شمسی،پیر عظمت سلطان نے بھی شرکت کی۔