ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری میں احاطہ عدالت میں پیشی پر آئے دو فریق آپس میں الج پڑے ،سکیورٹی کچہری پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں فریق کو گرفتار کرلیا حوالہ پولیس کردیا ۔ ضلع کچہری میں فیملی جج ظفر فرید ہاشمی کے عدالت میں فیملی کیس زیر سماعت تھا طارق ،عاشق اور عمران ،ہاشماحاطہ عدالت میں ایک دوسرے کو آمنے سامنے پاکر گالم گلوچ کرنے لگے اور آپس میں گتھم گتھا ہوکر لڑائی جھگڑا شروع کردیا دونوں فریق ایک دوسرے کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتے رہے جھگڑے کی اطلاع پر سکیورٹی کچہری پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریق کو گرفتار کرکے حوالہ چہلیک پولیس کردیا ۔