• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے حماد الرحمن سے ڈاکوگن پوائنٹ پرنقدی 10ہزار آٹھ سوروپے موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اویس خان سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ لاکھ نقدی سمیت سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اور حسنین رضا دہلی گیٹ کے علاقے علی حمزہ حرم گیٹ کے علاقے جاوید پاک گیٹ کے علاقے حمزہ یوسف مخدوم رشید کے علاقے وقاص کے موبائل فونز بستی ملوک کے علاقے وسیم رضا اکبر کا شٹرنگ سامان مالیت 30ہزار سٹی شجاع آباد کے علاقے زبیر حنیف کی نقدی 12ہزار موبائل چوری ہوگئے تھانہ صدر شجا ع آباد کے علاقے بلال سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے راجہ رام کے علاقے الطاف حسین کے گھر سے 7ماشے سونا سمیت گھریلوں سامان صدر جلالپور کے علاقے ابوبکر نوید کا انورٹر و غیرہ تھانہ کینٹ کے علاقے وسیم جلیل آباد کے علاقے شبیر کی موٹرسائیکلیں آصف قطب پور کے علاقے عمر فاروق شاہ شمس کے علاقے موبائل فونز چوری شہباز کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اویس کا کپڑا مالیت 7 لاکھ اور نوید رشدی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید