• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے‘ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے گزشتہ روز اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی شنوائی کی، اس موقع پر شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جن پر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے اور ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
ملتان سے مزید