ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہری سے نوسرباز نقدی اور موبائل لیکر رفوچکر ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ بی زیڈ پولیس کو شہری نے بتایا کہ روٹی لینے گھر سے پیدل ہوٹل پر پہنچا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اشخاص نے مجھے روک کر باتوں میں الجھالیا اور نوسربازی سے نقدی موبائل چوری کرکے رفوچکر ہوگئے ۔پولیس نے نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔