ملتان( سٹاف رپورٹر ) دہلی گیٹ پولیس نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔ محلہ باغ بھیگی سے جہانگیر نے اطلاع دی کہ میری بیوی رمشا کو ملزم اعجاز نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ڈاکٹر معائنہ کیلئے نشتر ہسپتال روانہ کردیا اور ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔