• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرن شپ پروگرام کے تحت 39نئے منتخب انٹرنز کی تقرری کے احکامات جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت کےکے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب نوجوان زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع ملتان میں انٹرنز میں تجربہ کے سرٹیفکیٹس اور نئے منتخب ہونے والے انٹرنز میں تقرری کے احکامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز تھے جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا اعجاز احمد نون بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر 58 انٹرنز کو تجربہ کے سرٹیفکیٹس جبکہ 39 نئے انٹرنز کو تقرری کے احکامات دیے گئے، جن میں 25 مرد اور 14 خواتین شامل ہیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نوجوان زرعی گریجویٹس کو پروگرام کے تحت 70 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے تاکہ وہ جدید زرعی علوم اور عملی تربیت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں ۔دریں اثناء اڈاپٹیو ریسرچ فارم ملتان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سانجھی مفت سبزی پروگرام کے تحت ایک ایکڑ رقبہ پر سبزیوں کی کاشت کا افتتاح بھی کیا گیا۔افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان حافظ مدثر نواز نے کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شاہد اقبال چیمہ بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید