• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن پلانٹ فزیالوجی اینڈ میپنگ پر تربیتی سیشن

ملتان( سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انوگروو( INNOGROW )کے اشتراک سے "کاٹن پلانٹ فزیالوجی اینڈ میپنگ" کے موضوع پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس سیشن میں زرعی یونیورسٹی ملتان ، کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان اور پنجاب میں اس سے منسلک کاٹن ریسرچ سب اسٹیشنز کے کپاس کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد کپاس کی نباتاتی فعلیات، اقسام کی خصوصیات، پلانٹ میپنگ، جلد پکنے کی صلاحیت اور پیداواری استعداد کے حوالے سے سائنسدانوں کی فنی معلومات اور عملی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔سییمنار کے ریسورس پرسن ڈاکٹر کیٹر ڈیوس ہیک (امریکہ) نے بتایا کہ کہ کپاس کی اقسام کو صرف حتمی پیداوار کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کی اقسامی اور فعلیاتی خصوصیات کی بنیاد پر بھی سائنسی طور پر جانچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پودے کی اونچائی، پہلی پھل دار شاخ کے نوڈ، پھل آنے کے انداز، ٹینڈوں کی تقسیم، پھل برقرار رکھنے کی صلاحیت، پختگی کے رویے اور مجموعی پوداتی ساخت جیسے اہم اوصاف پر روشنی ڈالی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس نوعیت کے خصوصی سیمینار اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے ماہرین کے ساتھ علمی و فنی تعامل کپاس کے محققین کی استعداد کار بڑھانے اور کپاس کی بریڈنگ و پیداوار میں سائنسی نقطۂ نظر کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کپاس کی بحالی صرف زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے بہتر کارکردگی والی اقسام، مؤثر پیداواری ٹیکنالوجیز، بہتر فصل انتظام اور تحقیق، توسیع اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط ضروری ہیں۔
ملتان سے مزید