ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والی فیملی سے اے ایس ایف نے سگریٹس اور نسوار برآمد کرلی ۔ نجی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس اے ایس ایف نے ایک خاندان پر مشتمل 14افراد کے سفری بیگز کی تلاشی کے دوران 193سگریٹس کے سلیب اور نسوار برآمد کرلی اے ایس ایف نے مسافروں سے برآمد ہونیوالا سامان کسٹم سٹاف کے حوالے کردیا کسٹم سٹاف نے برآمد سامان کو ضبط کرکے مسافر کو گھر روانہ کردیا ۔